میری بیٹی چاہتی ہے میں اب شادی کرلوں:حسن جہانگیر

میری بیٹی چاہتی ہے میں اب شادی کرلوں:حسن جہانگیر

لاہور(شوبزڈیسک )نامور پاکستانی گلوکار حسن جہانگیر نے زندگی کے بڑے سانحے سے پردہ اٹھادیا۔ حسن جہانگیر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986 میں کیا اور آج تقریباً 40 سال بعد بھی وہ اسی طرح مقبول اور متحرک نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں حسن جہانگیر نجی ٹی وی چینل کے رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئے اور بتایا کہ ان کی صرف ایک ہی بیٹی ہے جو ان کے لیے سب کچھ ہے ۔ تقریباً 27 سے 28 سال پہلے ان کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا، اس وقت ان کی بیٹی بہت چھوٹی تھی اور اس کے بعد انہوں نے اپنی ساری توجہ بیٹی کی پرورش پر مرکوز کر دی اور دوبارہ شادی نہیں کی۔ اب ان کی بیٹی شادی کے بعد سویڈن میں رہتی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ ان کی والدہ اور بہنوں نے بیٹی کی پرورش میں ان کا بہت ساتھ دیا۔اب ان کی بیٹی خود چاہتی ہیں کہ وہ دوبارہ شادی کر لیں تاکہ وہ اکیلے نہ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں