شہنشاہ جذبات محمد علی کی برسی 19مارچ کو منائی جائے گی
اسلام آباد(شوبزڈیسک )معروف اداکار ،شہنشاہ جذبات محمد علی کی برسی 19مارچ کو منائی جائے گی ۔ فلمی دنیا کیلئے بے مثال اداکاری پر محمد علی کو شہنشاہ جذبات کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی، تو شہنشاہِ جذبات محمد علی کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ محمد علی نے 277فلموں میں کام کیا جن میں 248اردو، 17پنجابی، 8پشتو، 2ڈبل ورژن انڈین، ایک بنگالی، 28فلموں میں بطورِ مہمان اداکار اور ایک ڈاکو منٹری فلم میں کام کیا۔