شریا گھوشال کا بھی پلے بیک سنگنگ سے وقفہ لینے کی خواہش کا اظہار

شریا گھوشال کا بھی پلے بیک سنگنگ سے وقفہ لینے کی خواہش کا اظہار

ممبئی(شوبز ڈیسک)شریا گھوشال نے بھی گلوکار ایجیت سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پلے بیک سنگنگ سے وقفہ لینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے گلوکار اریجیت سنگھ کے بالی ووڈ میں پلے بیک گائیکی سے کنارہ کشی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی انہیں بھی وقفہ لینے کا خیال آتا ہے ۔ انہوں نے اریجیت کے اس بہادرانہ فیصلے کو سراہا ۔شریا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لائیو پرفارمنس ان کی شناخت کا حصہ ہے اور وہ سٹیج پر لپ سنکنگ پر کبھی انحصار نہیں کرنا چاہتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں