آسکرز ایوارڈذ میں آزاد فلسطین،جنگ نہیں کے نعرے
لاس اینجلس (اے پی پی) آسکرز ایوارڈ 2026 میں ہالی ووڈ فلم ون بیٹل آفٹر این ادرنے بہترین فلم سمیت چھ آسکرز اپنے نام کر لیے۔
لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار کی جانب سے فلسطین کے حق میں لگایا جانے والا نعرہ توجہ کا مرکز بنا ، انہوں نے فلسطین کی آزادی اور جنگیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم نے فری فلسطین اور نو وار کے نعرے لگائے تو ہال اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا ۔ فلم سنرز کے اداکار مائیکل بی جارڈن کو بہترین اداکار کا آسکرز ملا۔فلم ہیملٹ کی آئرش اداکارہ بہترین اداکارہ کا آسکرز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ون بیٹل آفٹر این ادر کے اداکارشان پین کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔ آسکرز کی تاریخ میں نامزد ہونے والی پہلی ایرانی دستاویزی فلم کریکنگ دی راکس کے ڈائریکٹر سارہ خاکی اور محمد رضا عینی نے تقریب سے چند منٹ قبل آسکرز ریڈ کارپٹ پر کہا کہ ایرانی عوام اس تمام دکھ اور تکلیف کے مستحق نہیں ہیں۔ ہم یہ نامزدگی اپنے ہم وطنوں کے نام کرتے ہیں۔