رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ نے شادی کی پیشکش کی تھی:رابعہ انعم
کراچی (آئی این پی)ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی سے قبل ایک معروف رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کی جانب سے پروپوز کیا گیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال پر رابعہ انعم نے کہا کہ یہ سچ ہے ، اس ہوسٹ نے دراصل میری فیملی سے رابطہ کیا تھا اور مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ میری بھی ذاتی وجوہات تھیں جس کی بنا پر میں نے شادی سے انکار کیا اور میری فیملی نے بھی شادی سے انکار کردیا اور پھر یہ نہیں ہوسکا تاہم رابعہ نے اس ہوسٹ کا نام نہیں بتایا۔