بالی ووڈ میں جھوٹی،جعلی فلمیں بن رہیں:نواز الدین صدیقی

 بالی ووڈ میں جھوٹی،جعلی فلمیں بن رہیں:نواز الدین صدیقی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ہندی سینما میں سچائی اور کہانی بیان کرنے کے انداز پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

نوازالدین صدیقی نے بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ جعلی فلمیں ہندی سینما کی سمت متعین کر رہی ہیں، اور آج کے دور میں ناظرین ان کہانیوں کے پیچھے چھپی حقیقت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماج کو غلط سمت میں لے جانے کی ضرورت نہیں ، ہر شخص سچائی جانتا ہے ، جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں، ان کے پیچھے کی حقیقت آپ جانتے ہیں، لیکن آپ اس پر بات نہیں کرتے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں جھوٹی فلمیں بن رہی ہیں، جعلی فلمیں بن رہی ہیں اور یہ سب جانتے ہیں۔ دنیا میں کیا ہو رہا ہے ، سب کو معلوم ہے ۔ اصل سچائی کیا ہے ، یہ بھی سب جانتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں