تنقید کی پروا نہیں ،ٹیم نے بہت لوگوں کی مدد کی:جویریہ سعود
کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو جواب دے دیا۔
حال ہی میں جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید کی کوئی پروا نہیں کیونکہ ان کی ٹیم نے بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے اور وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ ان کے پروگرام میں مولانا آزاد ایسے مسائل پر گفتگو کرتے ہیں جنہیں کئی لوگ غیر سنجیدہ یا غیر ضروری قرار دیتے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب ٹی آر پی اور ریٹنگز کے لیے کیا جا رہا ہے ۔