نشو بیگم بیٹی اداکارہ صاحبہ سے مل کر آبدیدہ ہوگئیں
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ نشو بیگم اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ سے مل کر آبدیدہ ہوگئیں۔ ماں بیٹی کی جذباتی ملاقات سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
جنوری میں نشو بیگم اور صاحبہ کے درمیان کچھ عرصے کی دوری کے بعد دوبارہ ملاقات ہوئی تھی، تاہم کراچی میں مصروف شوٹنگ شیڈول کے باعث صاحبہ والدہ سے بار بار ملاقات نہیں کر پا رہی تھیں۔ویڈیو میں نشو جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ میں تمہیں پکڑ کر بیٹھوں گی تاکہ تم مجھے چھوڑ کر نہ جاؤ، کیونکہ جو تنہائی اور جدائی میں نے محسوس کی، میں دوبارہ وہ برداشت نہیں کرنا چاہتی۔