حسن جہانگیر کے گیت ہوا ہوا کے 40برس،جشن منایا

حسن جہانگیر کے گیت ہوا ہوا کے 40برس،جشن منایا

لاہور(شوبز ڈیسک)حسن جہانگیر کے گیت ہوا ہوا کو 40 برس مکمل ہوگئے ، ساتھی فنکاروں نے جشن منایا اور کیک کاٹا۔

 نامور کامیڈین ایاز خان اور افضال اڈھیہ نے یادیں تازہ کیں۔ 1986 کا یہ زمانہ تھا، جب گھر گھر وی سی آر کے ذریعے بالی ووڈ فلمیں دیکھی جاتی تھیں، ایسے میں پاکستان کے پاپ سنگر حسن جہانگیر نے ایک ایسا گیت گایا، جو بھارت میں اتنا سنا گیا کہ مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ۔ یہ گانا اب تک بالی ووڈ کی درجنوں فلموں میں شامل کیا جا چکا ہے ۔ بالی ووڈ کے سپر سٹار سنجے دت پر مختلف فلموں میں تین بار فلمایا جاچکا ہے ۔ حسن جہانگیر نے نے کہا کہ مجھے جو بھی عزت ملی، وہ سب میرے ملک پاکستان سے ملی۔ میری آواز امن و محبت اور مٹی کی خوشبو سے معطر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں