جویریہ سعود کے طنزیہ انداز پر یمنیٰ زیدی کا شدید ردعمل
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اداکارہ جویریہ سعود کی جانب سے اپنے بارے میں کیے گئے طنزیہ تبصرے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔
عید سپیشل ٹرانسمیشن کے ایک سیگمنٹ میں مہمانوں کو مشہور شخصیات کے بچپن کی تصاویر دکھا کر اُنہیں پہچاننے کو کہا گیا۔اسی دوران یمنیٰ زیدی سے منسوب تصویر کو پہچاننے میں مہمانوں کی مدد کرتے ہوئے میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پتھر کے زمانے سے کام کر رہے ہیں لیکن ہٹ ابھی ہوئے ہیں۔ یمنیٰ نے انسٹا سٹوری پر سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے بچپن کی تصویر نہیں،یہ جعلی شناختی معلومات ہے ، کسی بھی طرح کی معلومات کو ٹیلی ویژن پر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کی جانی چاہیے ، شکریہ۔