بشری انصاری کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
کراچی(آئی این پی)سینئر اداکارہ بشری انصاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ گزشتہ دنوں بشری انصاری کی اپنے شوہر کے ساتھ چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔۔۔
جن میں وہ فوٹو شوٹ کے دوران سیاہ شرٹ اور ٹیولپ شلوار میں ملبوس نظر آئیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ ایک وائرل گانے پر جھومتی دکھائی دیں۔ متعدد صارفین نے اداکارہ کے انداز کو عمر کے مطابق غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ انہیں سنجیدگی اختیار کرنی چاہیے ۔کچھ کا کہنا ہے کہ جو انہیں بچپن سے دیکھ رہے ہیں وہ اب بڑے ہو چکے مگر اداکارہ کا انداز نہیں بدلا۔