مجھے مکمل خاموش کرانا آسان نہیں:کونکنا سین

مجھے مکمل خاموش کرانا آسان نہیں:کونکنا سین

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ و ہدایت کار کونکنا سین شرما نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں خواتین کو اکثر اپنی آواز اٹھانے پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں خود ایک مضبوط اور نسبتاً بااثر مقام رکھتی ہوں، اس لئے مجھے مکمل طور پر خاموش کرانا آسان نہیں، تاہم میرا تجربہ ہر خاتون جیسا نہیں ہوتا۔کونکنا نے کہا کہ بہت سی خواتین اور بعض مرد بھی اس نظام میں اپنی آواز بلند کرنے یا مواقع حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے اپنی والدہ، معروف فلم ساز اپرنا سین کے کردار کا بھی ذکر کیا جنہوں نے ان کی تربیت اور سوچ پر گہرا اثر ڈالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں