بیرونِ ملک مقیم پاکستانی منافق ہیں:صحیفہ جبار خٹک

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی  منافق ہیں:صحیفہ جبار خٹک

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے خبروں میں آگئی ہیں۔

ایک پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ بیرونِ ملک جانے کے بعد اکثر پاکستانی اپنے وطن کو کیوں یاد کرتے ہیں، تو انہوں نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس معاملے میں منافقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔صحیفہ کا کہنا تھا کہ جب لوگ دوسرے ممالک میں رہتے ہیں تو وہاں کے قوانین اور طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی پاکستان کو یاد کرنے کا اظہار کرتے ہیں، جو ان کے نزدیک تضاد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں