ریشم سے تنازع، اداکارہ دیدار کا معافی مانگنے سے انکار
کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ دیدار نے ساتھی اداکارہ ریشم سے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے تنازع کو مزید ہوا دے دی۔
چند روز قبل دیدار نے ریشم کو زہریلا قرار دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ دوسروں کی زندگیاں تباہ کرتی ہیں، جس کے بعد دونوں اداکاراؤں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شروع ہو گئی۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے دیدار کو معافی مانگنے کا مشورہ بھی دیا۔ دیدار نے واضح کیا کہ مجھے زبردستی معافی مانگنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔دیدار نے کہا کہ کچھ لوگ آج میرا نام لینے سے گریز کرتے ہیں حالانکہ ماضی میں وہ میرے ساتھ وقت گزارتے، میرے گھر آتے جاتے اور کھانا کھاتے تھے، مگر اب وہی لوگ مجھے کمتر سمجھتے ہیں۔