مداح مجھے حبا بخاری کیساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں:دانش تیمور

مداح مجھے حبا بخاری کیساتھ  دیکھنا پسند کرتے ہیں:دانش تیمور

کراچی (آئی این پی) ڈراموں کے سپر سٹار ادا کار دانش تیمور نے کہا کہ مداح مجھے اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا مجھے جو بھی شہرت اور کامیابی ملتی ہے یہ سب میرے رب کی عطا ہے اس میں میرا کچھ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں دانش تیمور نے بتایا کہ میری بیگم عائزہ خان بھی میرے ڈرامے شوق سے دیکھتی ہیں۔دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ڈراموں کی کامیابی میں او ایس ٹی کا کردار بھی ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں