میتھیو پیری کی موت، کیٹامین کوئین کو 15 سال قید

میتھیو پیری کی موت، کیٹامین کوئین کو 15 سال قید

کیلیفورنیا (شوبز ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک خاتون جسے کیٹامین کوئین کہا جاتا ہے، ان کو اداکار میتھیو پیری کی موت میں ملوث ہونے پر 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

جیسمین سنگھا پہلے ہی منشیات سے متعلق متعدد الزامات میں جرم قبول کر چکی تھیں، استغاثہ کے مطابق ان پر کیٹامین کی فراہمی کے نتیجے میں موت واقع ہونے کا الزام بھی شامل تھا۔حکام کے مطابق سنگھا نے ایک درمیانی سلسلے کے ذریعے کیٹامین فراہم کی جو بالآخر اداکار تک پہنچی، پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ منشیات ایرک فلیمنگ کو فراہم کی، جس نے اسے پیری کے لائیو اِن اسسٹنٹ کینتھ ایواماسا تک پہنچایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں