رمشا خان نے خوشال سے شادی کی تصدیق کردی
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان سے شادی کی تصدیق کردی۔گزشتہ کئی روز سے دونوں اداکاروں کی شادی کی افواہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھی۔
اب اداکارہ رمشا خان نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر وائرل کرنے والوں پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔اداکارہ نے لکھا 'ہماری تصاویر ہماری مرضی کے بغیر لیک کی گئیں اور انہیں شیئر کیا جارہا ہے ، یہ اخلاقیات کے خلاف بات ہے ۔ اداکارہ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میں زندگی کے اس نئے سفر میں داخل ہورہی ہوں،یہ ہماری زندگی ہے ، آپ کی ہیڈلائنز نہیں، اس کی عزت کریں اور ہمیں تنہا چھوڑ دیں۔رمشا نے مزید کہا کہ 'باقی وقت آنے پر سب کو بتادیا جائے گا۔