ودیا بالن بالی ووڈ میں اقربا پروری پر برہم
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ہندی فلم انڈسٹری میں تعصبات پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ تعصبات اور اقربا پروری سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقربا پروری ہو یا نہ ہو، میں یہاں موجود ہوں، کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے ، ورنہ تو ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوجاتی تاہم میں سمجھتی ہوں مجھے اپنے حصے کا کام ملا ہے اور میں جس کی مستحق تھی وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکا۔