اظہارِ تعزیت ،آشا کی بجائے لتا کی تصویر شیئر کرنے پر اتھیا شیٹی پر تنقید

اظہارِ تعزیت ،آشا کی بجائے لتا کی تصویر شیئر کرنے پر اتھیا شیٹی پر تنقید

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی و اداکارہ اتھیا شیٹی لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی وفات پر تعزیت کے دوران ایک غلطی کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئیں۔

 اتھیا شیٹی نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے غلطی سے اپنی انسٹا سٹوری پر آشا بھوسلے کی بجائے لتا منگیشکر کی تصویر شیئر کر دی اور جلد ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس بھی ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی وہ انسٹا سٹوری ڈیلیٹ کر دی لیکن وائرل ہونے والے سکرین شاٹس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں