ذاتی زندگی کے تجربات کرداروں سے زیادہ تلخ رہے :مائرہ خان
کراچی (آئی این پی)اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے ذاتی زندگی کے تجربات ان تمام کرداروں سے زیادہ تلخ رہے جو کہ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں ادا کیے ہیں ۔
ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں مائرہ نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے تجربات ان تمام کرداروں سے زیادہ تلخ رہے جو کہ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں ادا کیے ۔ مائرہ نے کہا کہ اداکاروں کو چاہئے کہ وہ ڈراموں اور فلموں میں ادا کیے گئے کرداروں میں حقیقی زندگی میں نہ ڈھلیں کیونکہ اس کے مثبت اثرات نہیں پڑتے ۔