پریانکا چوپڑا نے پوسٹ میں زندگی کے اہم لمحات شیئر کردیئے

پریانکا چوپڑا نے پوسٹ میں  زندگی کے اہم لمحات شیئر کردیئے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنی زندگی کے اہم لمحات اور خودی کے احساس کو بیان کر دیا۔

 پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ میں 2000 میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی اس وقت بدل گئی جب میں نے 18 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر بھی شیئر کی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مس ورلڈ، میں؟۔اداکارہ نے لکھا کہ میرے پاس ایک خوبصورت خاندان ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں