میلبورن میں تین سال تک ٹیکسی چلائی:رندیپ ہودا
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکار رندیپ ہودا نے اداکاری کے شعبے میں آنے سے پہلے کی اپنی جدوجہد بیان کردی۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے زمانہ طالب علمی کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے پڑھائی کرنے کیساتھ ساتھ گزر بسر کرنے کیلئے آسٹریلوی شہر میلبورن میں تین سال تک ٹیکسی چلائی۔رندیپ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے چینی ریسٹورنٹ میں بطور ویٹر نوکری کی۔ انکا کہنا تھا کہ اس زمانے میں مجھے ایسا لگتا تھا کہ کوئی مستقبل نہیں دکھ رہا، لگتا تو ابھی بھی ایسا ہی ہے ، لیکن میں ڈرتا تب بھی نہیں تھا اور اب بھی نہیں ڈرتا۔