شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں:میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں:میرا

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ میرا نے ساتھی فنکار شان شاہد کو بھارتی سُپر سٹار شاہ رخ خان سے بہترین و بڑا فنکار قرار دے دیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں ایک سوال کہ پاکستان کا شاہ رخ خان کون ہے ؟ کے جواب میں میرا نے کہا کہ شان شاہد پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں بلکہ وہ ایس آر کے سے بھی بڑے اداکار ہیں، وہ ایک بہترین اداکار، شاندار ہدایت کار اور باصلاحیت لکھاری ہیں۔ شان بات کو نہایت آسانی سے سمجھاتے ہیں، ایک بہترین استاد ہیں اور اداکاروں کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں، ان کی توجہ اور فوکس بے مثال ہے ، اگر مجھے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں یقینی طور پر شان کو ایس آر کے پر ترجیح دوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بھارتی فنکاروں کے بارے میں بحث میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ اپنی انڈسٹری پر فخر کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں