سائرہ یوسف کا مثبت اور باوقار رویہ، مداحوں کے دل جیت لئے

سائرہ یوسف کا مثبت اور باوقار رویہ، مداحوں کے دل جیت لئے

کراچی (شوبزڈیسک )اداکارہ سائرہ یوسف ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کا نیا پراجیکٹ نہیں بلکہ ذاتی زندگی میں اپنایا گیا مثبت اور باوقار رویہ ہے ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے 38ویں سالگرہ گھر پر قریبی اہل خانہ کے ہمراہ منائی، جہاں ان کی بیٹی نورے شہروز کیساتھ سابق شوہر شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کی بیٹی زہرہ بھی موجود تھیں۔سائرہ یوسف نے اس موقع پر اہلخانہ کے ساتھ خوشگوار لمحات انسٹاگرام پر شیئر کیے ، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں