شان شاہد نے میرا اور ارشاد بھٹی تنازع پر خاموشی توڑ دی

شان شاہد نے میرا اور ارشاد بھٹی تنازع پر خاموشی توڑ دی

کراچی (شوبزڈیسک ) اداکار شان شاہد نے صحافی ارشاد بھٹی اور اداکارہ میرا کے درمیان ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔

 نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد نے کہاکہ مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی، تحقیقاتی صحافت اور انٹرٹینمنٹ صحافت دو الگ چیزیں ہیں لیکن پاکستان میں سیاسی صحافت اپنی حدود پار کر کے انٹرٹینمنٹ کے دائرے میں کیوں داخل ہو جاتی ہے ؟۔ ان کے سوالات اکثر تفتیش جیسے لگتے ہیں، جیسے فنکار کسی انٹرویو میں نہیں بلکہ عدالت یا نیب میں بیٹھے ہوں، میرا مطلب یہ ہے کہ صحافت میں پروفیشنلز کو انٹرٹینمنٹ جرنلزم سیکھنی چاہیے ، جو ایک فنکار کے ہنر کے بارے میں ہونی چاہیے ، تحقیقاتی صحافت کی طرح وہاں تفتیش نہیں ہونی چاہیے ۔ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جب وہ فنکاروں کو صادق اور امین دیکھنا چاہتے ہیں، انسان غلطیاں کرتے ہیں، آپ کو اپنے پوڈکاسٹ میں کامل انسان کیوں چاہیے ؟۔ میں بہت اچھے لوگوں کو ایسی بری حرکتیں کرتے دیکھتا ہوں ، ہم انہیں دیکھتے ہیں، وہ اچھے شوز کرتے ہیں، ہم انہیں فالو کرتے ہیں، عزت دیتے ہیں اور ان کے تجزیئے سنتے ہیں، لیکن پھر وہ اپنی عزت کھو دیتے ہیں۔ اب فنکاروں کو میزبانوں کے پوڈکاسٹس میں جانے سے پہلے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں مکمل ہوم ورک کر کے جانا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں