میزبان و پوڈکاسٹرز کا فنکاروں سے رویہ نا مناسب:ریما
کراچی(این این آئی)سپر سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ میزبان و پوڈکاسٹرز کا اکثر فنکاروں کیساتھ غیر مناسب رویہ ہوتا ہے۔
ایک انٹرویو میں ریما نے میرا اور ریشم سے متعلق جاری تنازعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میزبان اور پوڈکاسٹرز اکثر فنکاروں کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں فنکاروں کو عزت نہیں دی جاتی اور ان کے کام کے بجائے ذاتی زندگی کو موضوع بنایا جاتا ہے، جو ناصرف مہمان بلکہ میزبان کی اپنی ساکھ کو بھی متاثر کرتا ہے ۔ریشم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ وہ بہت خوبصورت انداز میں گفتگو کرتی ہیں اور اللہ ان کی زندگی میں خوشیاں لائے۔