بشری انصاری کا فردوس جمال کے متنازعہ بیانات پر سخت ردعمل
کراچی(آئی این پی)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے ساتھی اداکار فردوس جمال کے متنازعہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی دوسرے فنکاروں کی تضحیک کا حق حاصل نہیں۔
بشری انصاری نے ایک وی لاگ میں فردوس جمال کے حالیہ بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں فردوس جمال کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن کسی کو بھی دوسرے فنکاروں کو برا بھلا کہنے کا حق نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں شاذ و نادر ہی کوئی اداکار کمزور ہوتا ہے، اس لیے ایسے بیانات دینے کی ضرورت نہیں۔