گووندا جیسا بیٹا چاہئے تھا، شوہر نہیں:سنیتا آہوجا
ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور والد تو ہیں مگر بطور شوہر وہ میری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔
ایک انٹرویو میں سنیتا نے بتایا کہ میں زندگی میں گھومنا پھرنا، تقریبات اور چھٹیوں پر جانا پسند کرتی تھی مگر گووندا ہمیشہ خاندان کی ذمے داریوں میں مصروف رہے اور میں اپنی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو سکی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے اداکار ہونے کے باوجود گووندا نے بھی زندگی کو بھرپور انداز میں نہیں جیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ مجھے گووندا جیسا بیٹا چاہئے تھا، شوہر نہیں، اب 40سال گزر چکے ہیں، اس رشتے کو چھوڑنے کا سوچنا بھی ممکن نہیں۔