عامر خان اپنے بیٹے کی فلم دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

عامر خان اپنے بیٹے کی  فلم دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کی آنے والی فلم والی فلم ایک دن کے حوالے سے گفتگو اور پرفارمنس دیکھ کر جذباتی ہوگئے اوران کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

تقریب کے دوران جیسے ہی فلم کی پرفارمنسز شروع ہوئیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ فلم کی ہیروئن سائی پلوی بھی اس تقریب میں خاصی جذباتی نظر آئیں۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے نہایت عاجزی سے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں اتنے باصلاحیت لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں