اکشے کا میرے کیریئر میں سب سے بڑا حصہ ‘مت کرنا’جملہ ہے :ٹوئنکل

اکشے کا میرے کیریئر میں سب سے بڑا حصہ ‘مت کرنا’جملہ ہے :ٹوئنکل

ممبئی (این این آئی)سابق بالی ووڈ اداکارہ ومصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ شوہر اکشے کمار کا میرے کیریئر میں سب سے بڑا کردار یا حصہ یہ جملہ ‘مت کرنا ’ہے۔

ایک تقریب میں اداکارہ نے کہا کہ والد آنجہانی راجیش کھنہ نے زبان سے محبت پیدا کی، شوہر اکشے کی جانب سے مشورے دینے کے سوال پر انھوں نے بتایا کہ آج صبح میں اپنے کالم کے موضوعات پر بات کر رہی تھی، تو انہوں نے کہا، مت کرنا۔ اس معاملے میں نہ پڑنا۔ مت کرنا۔ یہ ان کی میرے بطور مصنفہ کیریئر میں سب سے بڑی اور اہم شراکت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں