پرینیتی کے شوہر راگھو کی بی جے پی میں شمولیت ،سخت تنقید کا سامنا
ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی کو خیرباد کہہ کر حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔
لوگوں نے انہیں ان فالو کرنا شروع کردیا اور صرف 24 گھنٹے میں ایک ملین سے زائد یعنی 10 لاکھ سے زائد صارفین نے راگھو کو ان فالو کردیا۔اعداد و شمار کے مطابق اعلان کے دن راگھو کے 14.2 ملین فالوورز تھے جب کہ اب ان کے 12.5 فالوورز ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین راگھو کو ‘‘غدار’’اور‘‘دھوکے باز’’ کہہ رہے ہیں۔