ونود کھنہ کے بالی ووڈ چھوڑ کر آشرم جانے کی حقیقت

ونود کھنہ کے بالی ووڈ چھوڑ کر آشرم جانے کی حقیقت

ممبئی(آئی این پی)آنجہانی بھارتی اداکار وِنود کھنہ نے 1982 میں اپنے کیریئر کے عروج پر فلمی صنعت چھوڑ کر روحانیت کا راستہ اختیار کیا اور امریکا کے شہر اوریگون میں اوشو کے آشرم میں پناہ لے لی۔

 ونود کھنہ کی اہلیہ کویتا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ ونود کھنہ کی روحانیت کی طرف رغبت بہت پہلے سے تھی، وہ کم عمری میں ہی روحانی کتابیں پڑھنے کے شوقین تھے اور جب بھی مذہبی لیکچرز ہوتے تو شوٹنگ چھوڑ کر وہاں پہنچ جاتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب خاندان میں کئی اموات کے بعد وہ مزید گہرے روحانی سفر کی طرف مائل ہوئے ۔کویتا نے انکشاف کیا کہ ونود کھنہ آشرم میں رہتے ہوئے بھی فلموں کی شوٹنگ جاری رکھتے تھے اور انتہائی سادہ زندگی گزارتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں