ٹرمپ پر تنقید ،کامیڈین جمی کمیل کا معافی مانگنے سے انکار
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) امریکی کامیڈین جمی کمیل نے خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کو متوقع بیوہ قرار دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید پر دو ٹوک جواب دے دیا۔
ٹرمپ نے کامیڈین کو نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر اب جمی کمیل نے اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کہا تھا وہ ظاہر ہے کہ ٹرمپ اور میلانیا کے درمیان عمر کے فرق کے بارے میں ایک ہلکا سا مذاق تھا۔کمِل نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے کیونکہ ان کے مطابق یہ آزادیِ اظہار کے دائرے میں آتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ماضی میں بھی تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں، اس لیے ان پر ایسے الزامات بے بنیاد ہیں۔