زیادہ زوم مت کرنا، کرشمہ کپور کی فوٹوگرافرز کو تنبیہ
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے فوٹوگرافرز کو کیمرہ زوم کرنے سے سختی سے منع کر دیا۔
کرشمہ کپور ان دنوں ڈانس رئیلٹی شو انڈیاز بیسٹ ڈانسر سیزن 5 میں بطور جج شرکت کر رہی ہیں۔جب کرشمہ کپور، گیتا کپور، ٹیرنس لیوس اور جاوید جعفری سیٹ پر پہنچے تو وہاں موجود فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا ،کرشمہ اچانک محتاط ہوگئیں اور وہاں سے جاتے ہوئے کیمرہ مینز کو تنبیہ کی کہ زیادہ زوم مت کرنا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ شاید اداکارہ اب اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے آثار اور چہرے کی جھریاں چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔