دیپک پروانی کراچی میں 3ماہ میں 3 بار لٹ گئے
کراچی (آئی این پی)اداکار،فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کراچی میں 3 بار ڈکیتی کا شکار ہو چکے ہیں۔
جن میں گاڑی، موٹر سائیکل اور نقدی اسلحے کے زور پر چھین لی گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صورتِ حال صرف مجھ تک محدود نہیں بلکہ میرے عملے کے افراد بھی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں۔فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، لوگ مر رہے ہیں اور مہنگائی عروج پر ہے ۔