گوری سپراٹ کیساتھ خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں:عامر خان

گوری سپراٹ کیساتھ خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں:عامر خان

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار اداکار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں۔

ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ گوری میری زندگی میں آئیں، میری ملاقات ان سے ہوئی، وہ بہت اچھی ہیں اور میں ان کے ساتھ سکون محسوس کرتا ہوں، آج میں خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے اپنی سابقہ شادیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرن اور رینا کے ساتھ بھی میرے تعلقات گہرے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں