چھوٹی سکرین سے ملی شہرت فراموش نہیں کر سکتی:ریشم
لاہور(آئی این پی)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ چھوٹی سکرین سے جو شہرت ملی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی، ہر فنکار کی طرح میں بھی اچھے کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں۔
ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو اپنے فنی کیرئیر کی ابتداء سے وہ شہرت حاصل ہوئی جس کی لوگ مدتوں خواہش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ٹی و ی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اس لیے کبھی بھی ٹی وی کو فراموش نہیں کر سکتی۔ فلموں میں کام کرنے کے باوجود آج بھی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ضرور کرتی ہوں۔