آجکل اداکاروں کے پروٹوکولز ہم افورڈ نہیں کرسکتے :سید نور

آجکل اداکاروں کے پروٹوکولز ہم افورڈ نہیں کرسکتے :سید نور

لاہور (آئی این پی) فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر سید نور نے اپنی فلم کیلئے ہیروئن کی تلاش میں دشواری کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کے اداکاروں کے پروٹوکولز ہم افورڈ نہیں کرسکتے۔

ایک انٹرویو میں سید نور نے کہا کہ پہلے تو اداکار بہت تعاون کرنے والے ہوتے تھے ، میں نئے اداکاروں کے ساتھ کام کررہا ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ اب اداکار کہتے ہیں میرے پاس سیکرٹری ہوگا، پرسنل میک اپ اور ہیئر ڈریسر ہوگا، بزنس کلاس کا ٹکٹ اور وینیٹی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یعنی اداکاروں کی کام کی طرف توجہ نہیں ہے ، دوسری چیزوں کی طرف دھیان ہے ، جو لوگ ان کو افورڈ کرسکتے ہیں کررہے ہیں لیکن ہم نہیں کرسکتے ، اسی لیے نئی فلم چوڑیاں 2کیلئے ہیروئن کو کاسٹ کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں