صبا فیصل کا بڑھتی عمر کی خواتین کیلئے وزن کم کرنے کا نسخہ
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بڑھتی عمر کی خواتین کو وزن کم کرنے کا آسان نسخہ بتا دیا۔
ایک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے بتایا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے چاول اور روٹی سمیت چینی کا استعمال ختم کیا اور کبھی کبھی براؤن چاول کھائے ۔ وہآخری بار رات 8 بجے ہلکی پھلکی غذا کھاتی ہیں۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ رات کو بھی زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں،ادھیڑ عمر خواتین تھوڑی سی ہمت کرکے ڈائٹنگ کرلیں اور کچھ دنوں کی مشکل کے بعد وہ عادی ہوجائیں گی اور ان کا وزن کم ہوجائے گا۔