نادیہ حسین نے عاشر کو پاکستان کا شاہ رخ قرار دیدیا
کراچی (این این آئی) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے نوجوان اداکار اور گلوکار عاشر وجاہت کو پاکستان کا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔
انسٹاگرام سٹوری میں اداکارہ نے عاشر وجاہت کی پرفارمنس کو خوبصورت، نپی تلی، جذباتی اور اعتماد سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشر کی اداکاری نے دل کو چھو لیا۔نادیہ حسین نے کہاکہ عاشر وجاہت کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی عاشر وجاہت کے حوالے سے بحث شروع ہو گئی۔عاشر وجاہت کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار ثمر جعفری اور عاشر کی والدہ شازیہ وجاہت نے بھی ان کی اداکاری کو سراہا ہے۔