کبری خان کو کئی الفاظ بولنے میں مشکل، پرانی ویڈیو وائرل
کراچی (این این آئی)اداکارہ کبری خان کو گلگت اور تبلیغی لفظ بولنے میں پیش آنے والی مشکل کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر وائرل ہو گئی۔
حال ہی میں اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر پھر سے وائرل ہوا ہے ، جس میں وہ ایک پروگرام میں میزبان کے ساتھ گفتگو کر رہی ہیں۔گفتگو کے دوراویڈیو میں ان سے ایسے اردو الفاظ کے بارے میں پوچھا گیا جن کے تلفظ میں انہیں مشکل پیش آتی ہے ، جس پر کبری نے بتایا کہ انہیں تبلیغی،گلگت لفظ ادا کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔