ہم بھی انسان ، مداح پرائیویسی کا احترام کریں:جگن کاظم

ہم بھی انسان ، مداح پرائیویسی کا احترام کریں:جگن کاظم

اسلام آباد (این این آئی) اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہم بھی انسان ہیں، مداح پرائیویسی کا احترام کریں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ میری والدہ کی طبیعت خراب تھی ،میں مارکیٹ میں کسی ایسے ڈاکٹر کی تلاش کر رہی تھی جو گھر آ کر معائنہ کر سکے ۔جگن نے بتایا کہ میں اس صورتِ حال میں بہت پریشان تھی اور آنکھوں میں آنسو بھی تھے ، اسی دوران ایک مداح لڑکی مجھے ویڈیو میں ریکارڈ کرنے لگی، اداکارہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور انہیں بھی پرائیویسی کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں یا عوامی مقامات پر مشہور شخصیات کی نجی زندگی کا احترام کریں، کیونکہ وہ بھی دکھ اور خاندانی مسائل سے گزرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں