فلمی دنیا میں غیر ارادی طور پر آئی تھی:روینہ ٹنڈن

 فلمی دنیا میں غیر ارادی طور  پر آئی تھی:روینہ ٹنڈن

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ وہ فلمی دنیا میں غیر ارادی طور پر آئی تھیں اور ابتدا میں تو سٹوڈیو کے فلورز بھی صاف کیے۔

 1991میں فلم پتھر کے پھول سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی51 سالہ روینہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایک فلمی گھرانے سے تعلق کے باوجود وہ جب انڈسٹری میں آئی تو ان کا اداکارہ بننے کا ارادہ تھا اور نہ ہی کبھی اس حوالے سے سوچا تھا۔ روینہ کا کہنا ہے کہ میٹرک سے فارغ ہونے کے بعد ماڈل بننے کا بھی سوچا جس کے بعد مجھے فلموں کی پیشکش ہونے لگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں