اکشے نے مذاق میں اتنا خوفزدہ کیا کہ مجھے ٹراما ہوگیا تھا :جیکولین

اکشے نے مذاق میں اتنا خوفزدہ کیا کہ مجھے ٹراما ہوگیا تھا :جیکولین

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ہاؤس فل کے سیٹ پر اکشے کمار کے ایک مذاق نے انہیں خوفزدہ کردیا تھا۔

جیکولین نے کہا میرا پہلا آئٹم سانگ ‘دھنو’ تھا اور اس وقت اکشے نے میرے ساتھ بہت برا پرینک کیا تھا جس سے مجھے ٹراما ہوگیا تھا۔انہوں نے بتایا اکشے نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے آئی ہے جس سے وہ پورے شوٹ کے دوران خوفزدہ رہیں، بعد میں اکشے نے مذاقاً کہا کہ اصل خوف اس لیے تھا کیونکہ اس وقت جیکولین کے پاس ویزا نہیں تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں