سزا دیں یا عزت واپس کریں شلپا شیٹی کے شوہر مقدمہ پر بیان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اداکار راج کندرا نے چار برس سے جاری مبینہ فحش مواد کیس پر خاموشی توڑتے ہوئے جذباتی اپیل کردی۔
راج کندرا نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ اگر وہ واقعی قصوروار ہیں تو عدالت انہیں قانون کے مطابق سزا دے ، لیکن اگر ان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوتے تو انہیں باعزت بری کرکے ان کی آزادی اور ساکھ واپس کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے یہ مقدمہ نچلی عدالت میں زیر سماعت ہے ، مسلسل تاخیر نے ان کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔