خلیل الرحمن قمر نے بیٹے دراب خلیل کا دعوی مسترد کر دیا

خلیل الرحمن قمر نے بیٹے دراب  خلیل کا دعوی مسترد کر دیا

لاہور(آئی این پی)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے بیٹے دوراب خلیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ ان کے مشورے پر میڈیا سے دور ہوئے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں کسی کے کہنے پر خاموش نہیں ہوا، دراصل میری صحت کے کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے میں میڈیا پر نہیں آ رہا تھا۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ میرا اپنا ایک ذہن ہے اور میں اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کے کہنے پر انٹرویوز دینا بند کر دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں