نمرہ خان نے اپنے شوہر کا تعارف کروا دیا

نمرہ خان نے اپنے  شوہر کا تعارف کروا دیا

کراچی (آئی این پی)اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کا تعارف کروا دیا۔نمرہ نے اپنی انسٹا سٹوریز پر کیک کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کیک پر انتہائی خوبصورت انداز میں ایک جہاز بنایا گیا ہے جس پر پائلٹ اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھا نظر آ رہا ہے ۔

اداکارہ نے اپنی سٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے جو کہ میرا خواب تھا۔انہوں نے لکھا ہے کہ میرے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک کیپٹن ہیں اور محبت میں وہ میرے ہیں، تاہم نمرہ خان نے اپنے شوہر کا نام اب بھی ظاہر نہیں کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں