علیزے شاہ ڈرامے میں رومانوی منظر کے باعث تنقید کا شکار
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں، لیکن اس بار وجہ ان کا لباس، میک اپ یا پھر ہیئر سٹائل نہیں بلکہ ان کے ڈرامے کا ایک رومانوی منظر ہے ۔
علیزے شاہ کی ڈرامہ سیریل ‘خواب میرے ’ کے ایک رومانوی منظر کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔اس رومانوی منظر میں اُنہیں گرتے ہوئے جب کہ اداکار اظفر رحمٰن کو اُنہیں گرنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس رومانوی منظر پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔