موت کی افواہوں پر شکتی کپور کا ویڈیو پیغام جاری

موت کی افواہوں پر شکتی  کپور کا ویڈیو پیغام جاری

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سینئر اداکار شکتی کپور نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

73 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ بالکل خیریت سے ہوں۔ویڈیو میں شکتی کپور نے کہا ہے کہ ہیلو ایوری ون، میری موت کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے ، میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم ان افواہوں کو نظر انداز کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں