ٹیلر سوئفٹ کا شادی کو راز رکھنے کے لیے منفرد ا قدم
لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ اور مشہور امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسے کی رواں سال گرمیوں میں متوقع خفیہ شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹیلر سوئفٹ اپنی شادی کو مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھنے کے لیے ایک غیر روایتی طریقہ اپنا رہی ہیں۔ وہ اپنے مہمانوں کو روایتی دعوتی کارڈز یا ڈیٹ کارڈز بھیجنے کے بجائے اپنے قریبی اور معروف دوستوں کو ذاتی طور پر فون کالز کے ذریعے مدعو کر رہی ہیں۔پاپ سٹار کی جانب سے یہ غیر روایتی طریقہ کار اس لیے اپنایا گیا ہے تاکہ شادی کی تاریخ، وقت اور مقام جیسی انتہائی اہم معلومات انٹرنیٹ پر لیک نہ ہو سکیں اور تقریب کو ہر ممکن حد تک نجی رکھا جا سکے۔